میری ٹائم سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، پاکستان سے پہلی نجی فیری سروس کی سافٹ لانچنگ

میری ٹائم سیکٹر میں ایک تاریخی دن رقم ہو گیا، جب پاکستان سے پہلی بار نجی شعبے کے ذریعے بین الاقوامی فیری سروس کی سافٹ لانچنگ کر دی گئی۔ یہ فیری سروس کراچی سے ایران کے شہر چاہ بہار کے لیے چلائی جا رہی ہے، جس کی پہلی فیری رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں روانہ ہوگی۔

آئی جی سندھ کی زیرِ صدارت پولیس ٹریننگ برانچ کے امور پر تعارفی اجلاس، استعداد بڑھانے پر زور

فیری سروس کے آغاز کے لیے کراچی پورٹ پر کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)، امیگریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی تمام ضروری سہولیات مکمل کر لی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور باقاعدہ طور پر فیری سروس کی سافٹ لانچنگ کا آغاز کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ نجی شعبے کی شمولیت سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں نئی جہت متعارف ہو رہی ہے، جبکہ مزید تین سے چار سرمایہ کار بھی اس فیری سروس میں شامل ہونے کے لیے دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق فیری کراچی سے چاہ بہار کا سفر 12 سے 14 گھنٹوں میں مکمل کرے گی، اور سروس کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی تین فیریوں کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیری سروس سے نہ صرف سفری سہولت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان اور خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی اور عوامی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “میری ٹائم سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، پاکستان سے پہلی نجی فیری سروس کی سافٹ لانچنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!