آئی جی سندھ کی زیرِ صدارت پولیس ٹریننگ برانچ کے امور پر تعارفی اجلاس، استعداد بڑھانے پر زور

انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت پولیس ٹریننگ برانچ سندھ کے جملہ امور اور اقدامات سے متعلق ایک تعارفی اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔

ایف آئی اے بلوچستان زون کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، 65 لاکھ روپے برآمد

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سندھ، ڈی آئی جیز ٹریننگ، ہیڈکوارٹرز سندھ اور اے آئی جی ویلفیئر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ نے سندھ پولیس کے مختلف تربیتی مراکز، پولیس کالجز، اسکولز، تربیتی نصاب اور ٹریننگ ماڈیولز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ٹریننگ سینٹرز میں جاری تربیتی کورسز، دستیاب اسٹاف، ٹرینرز، رہائشی سہولیات، انفرااسٹرکچر اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سندھ پولیس کو مرحلہ وار اپنی تربیتی استعداد میں اضافہ کرنا ہوگا۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جتنی بہتر تربیت ہوگی، اتنا ہی نظم و ضبط بہتر ہوگا۔ انہوں نے ٹریننگ برانچ کو پولیس سروس کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف تربیت یافتہ افسران اور جوان ہی عوام کو مؤثر اور بہتر تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں پولیس ٹریننگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور سہولیات میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ کی زیرِ صدارت پولیس ٹریننگ برانچ کے امور پر تعارفی اجلاس، استعداد بڑھانے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!