کراچی: آزاد خان نے عید کے موقع پر شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے طارق روڈ، ملینئیم مال اور مختلف پولیس رپورٹنگ کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے مؤثر نظام کا جائزہ لینے کے لیے موجود تھے۔
ایران خطرہ تھا، خطہ ابھی نہیں چھوڑیں گے: ٹرمپ
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ہدایات دی کہ فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بلاخوف و خطر عید کی خریداری اور تفریح کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے پولیس کے سینئر افسران کے ہمراہ دورے کے دوران تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کمزوریوں کی نشاندہی کی۔
اس دوران پولیس چیف نے تاجر برادری کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے کراچی پولیس کے اقدامات کو سراہا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارکردگی سے شہری محفوظ محسوس کرتے ہیں اور تاجر برادری کے لیے بھی کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔
پولیس ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع 15 ہیلپ لائن پر دیں تاکہ پولیس بروقت کارروائی کر سکے اور عید کے موقع پر امن و امان قائم رہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا یہ دورہ شہریوں اور تاجر برادری دونوں کے لیے اعتماد اور تحفظ کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

