ایف آئی اے بلوچستان زون کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، 65 لاکھ روپے برآمد

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن کی جانب سے کی گئی۔

ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی بروقت کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیف اللہ، سید علی، غوث اللہ اور اشرف شامل ہیں، جنہیں چمن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 65 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کیے گئے، جن کے بارے میں وہ حکام کو تسلی بخش جواب فراہم نہ کر سکے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں، جبکہ موبائل فونز اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے بلوچستان زون کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، 65 لاکھ روپے برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!