صدر میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف حازم بھنگوار کا سخت ایکشن

کراچی: صدر ٹاؤن میں غیر قانونی پارکنگ مافیاء اور تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر صدر حازم بھنگوار نے سخت کارروائی کی ہے۔ غیر قانونی پارکنگ لگوانے والوں کے خلاف دس ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ مافیاء کے متعدد کارندے گرفتار کر کے لاک اپ میں بھیج دیے گئے۔

شہیدِ جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ، ناظم آباد میں پیپلز پارٹی کا شاندار جشن

کاروائیاں ریگل چوک، ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کی مارکیٹوں میں کی گئی، جس کے دوران غیر قانونی پارکنگ کے تمام مقامات سیل کیے گئے۔ صدر میں اب تک مجموعی طور پر 280 دوکانیں اور ہوٹلز سیل کیے جا چکے ہیں۔

حازم بھنگوار نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ مافیاء 100 سے 200 روپے تک لے رہی تھی اور یہ مکمل طور پر غیر قانونی ہے، جس کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف کارندوں بلکہ مافیاء کے بڑے عناصر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور تجاوزات ختم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.13.24 PM WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.13.24 PM 1

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!