شہیدِ جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ، ناظم آباد میں پیپلز پارٹی کا شاندار جشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر): شہیدِ جمہوریت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیرِ اہتمام ناظم آباد میں شاندار جشن منایا گیا۔ تقریب عیدگاہ گراؤنڈ چورنگی ناظم آباد میں ہوئی، جس میں خواتین اور جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ اسپیکر آفس، سندھ اسمبلی میں منائی گئی

تقریب میں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان، جنرل سیکرٹری شہزاد مجید، اسد حنیف، توقیر احمد، عاطف بلوچ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ شرکاء نے ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ’’جئے بھٹو‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ان کی جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہا۔

سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی ترقی، جمہوریت کی بقا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ تقریب کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، جس نے جشن کو مزید دیدنی اور یادگار بنا دیا۔

WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.12.36 PM WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.12.37 PM WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.12.37 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.12.37 PM 3 WhatsApp Image 2026 01 05 at 6.12.38 PM

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “شہیدِ جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ، ناظم آباد میں پیپلز پارٹی کا شاندار جشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!