پاکستان میں رمضان عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی

پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے یکم رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کے بارے میں اندازے جاری کیے ہیں۔
پاکستان چین کا دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خالد اعجاز مفتی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام تاریخیں فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر ممکنہ اندازے ہیں، حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان میں رمضان عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!