جے بھانوشالی اور ماہی وج نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، باہمی رضامندی سے علیحدگی کی تصدیق

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار جے بھانوشالی اور اداکارہ ماہی وج نے بالآخر اپنی علیحدگی سے متعلق زیرِ گردش افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ جے بھانوشالی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے تصدیق کی کہ دونوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی

انسٹاگرام پر جاری مشترکہ بیان میں فنکار جوڑے کا کہنا تھا کہ آج ہم زندگی کہلانے والے سفر میں الگ راستے اختیار کرنے کا انتخاب کر رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود ہم ایک دوسرے کے لیے عزت اور تعاون برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا یہ فیصلہ باہمی اتفاق اور سمجھ بوجھ کے تحت کیا گیا ہے۔

جے بھانوشالی اور ماہی وج کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور انہوں نے 14 برس ایک ساتھ گزارنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ جوڑے کے تین بچے ہیں، جن میں دو بچوں خوشی اور راج ویر کو انہوں نے 2017 میں گود لیا، جبکہ ان کی بیٹی تارا 2019 میں پیدا ہوئی۔

دونوں کی علیحدگی سے متعلق گزشتہ کئی ماہ سے افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم اس دوران جوڑا سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتا رہا، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی تھیں۔ اب جوڑے کے باضابطہ بیان کے بعد ان افواہوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “جے بھانوشالی اور ماہی وج نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، باہمی رضامندی سے علیحدگی کی تصدیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!