اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی

رواں ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ نے مسلسل ریکارڈ توڑتے ہوئے سات اہم سنگ میل عبور کیے اور پہلی مرتبہ 100 انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح سے بھی آگے نکل گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کا فیصلہ کر لیا

ہنڈریڈ انڈیکس ہفتے کے آغاز پر 1 لاکھ 72 ہزار پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو ہفتے کے اختتام تک بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس طرح ہفتہ وار بنیاد پر انڈیکس میں 6 ہزار 634 پوائنٹس یعنی 3.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 79 ہزار 467 پوائنٹس رہی، جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 73 ہزار 200 پوائنٹس نوٹ کی گئی۔

کاروباری سرگرمیوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ کا یومیہ اوسط تجارتی حجم گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ شیئرز تک پہنچ گیا۔ پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب 51 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔

مارکیٹ کی مجموعی مالی مالیت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا، جو رواں ہفتے 748 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 212 ارب روپے تک جا پہنچی۔ امریکی ڈالر میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مالیت 72 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!