ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کا فیصلہ کر لیا

ڈھاکا/کولمبو: بنگلہ دیش نے آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں نوجوانوں اور کھیلوں کے مشیر آصف نذرل نے اتوار کو سرکاری خبر رساں ادارے بی ایس ایس کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ، کرکٹرز اور ملک کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور غلامی کے دن ختم ہو چکے ہیں۔

امریکی کارروائی، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نیویارک منتقل، گرفتاری اور تیل پر کنٹرول کا دعویٰ

آصف نذرل کا کہنا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط لکھے۔ خط میں اس بات کی نشاندہی کی جائے کہ اگر کسی بنگلہ دیشی کرکٹر کو معاہدے کے باوجود بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو پوری ٹیم خود کو ورلڈ کپ کے دوران غیر محفوظ محسوس کر سکتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے مشورے پر ٹیم سے نکال دیا، جس کی وجہ ہمسایہ ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی بتائی گئی۔

مشیر کھیل نے مزید کہا کہ بی سی بی کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے تمام ورلڈ کپ میچز سری لنکا میں کرانے کی درخواست کرے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سات فروری سے شروع ہو رہا ہے، جس کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کر رہے ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کو اپنے چاروں گروپ میچز بھارت میں کھیلنا ہیں۔

ادھر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بلبل نے کہا ہے کہ بورڈ اتوار کو ہنگامی اجلاس طلب کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی عزت اور سلامتی اولین ترجیح ہے اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت فیصلہ کیا جائے گا۔

آصف نذرل نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ بنگلہ دیش میں آئی پی ایل کی نشریات بند کرنے کی درخواست کریں گے، اور اس حوالے سے اطلاعات و نشریات کے مشیر سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کا فیصلہ کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!