کیماڑی میں چار افراد کے بہیمانہ قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم گرفتار، اعترافِ جرم

کراچی: کیماڑی پولیس نے مائی کلاچی روڈ کے قریب گڑھے سے ملنے والی چار سڑی ہوئی لاشوں کے کیس میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں ایک خاتون اور اس کے تین کمسن بچے شامل ہیں، جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے برف ہٹانے کے آپریشن میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسٰی شہید

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجر کے دفتر کے مطابق کیماڑی پولیس نے جدید تفتیشی خطوط پر کام کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے پہلے خاتون کو قتل کیا اور لاش گڑھے میں پھینک دی، بعد ازاں اس کے تین بچوں کو بھی قتل کرکے اسی گڑھے میں دفن کردیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ مقتولہ کے موبائل فون کی ڈیجیٹل فرانزک جانچ سے ثابت ہوا کہ ملزم خاتون سے مسلسل رابطے میں تھا۔ ملزم کے مطابق وہ مقتولہ کا طویل عرصے سے دوست تھا اور اس پر الزام عائد کیا کہ خاتون کالا جادو کرتی تھی اور اس سے بار بار مطالبات کرتی تھی، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں ملزم نے کہا کہ منگل کی رات ایک واقعے کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا اور خاتون کو قتل کردیا۔ بعدازاں وہ اس کی والدہ کے گھر گیا، بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا اور انہیں بھی قتل کردیا۔

وزیر داخلہ سندھ کے دفتر نے کیس کو ٹریس کرنے اور مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی میں چار افراد کے بہیمانہ قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم گرفتار، اعترافِ جرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!