کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کا 14 رکنی وفد آئی جی سندھ سے ملاقات، تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے 14 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر کاٹی اکرام راجپوت نے کی جبکہ دیگر اراکین میں سردار فہد یعقوب، خالد تواب، زبیر جھایا اور دیگر شامل تھے۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں تعارفی اجلاس، اسمارٹ پولیسنگ اور ڈیجیٹلائزیشن پر زور

وفد نے جاوید عالم اوڈھو کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد نے کہا کہ "آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ہمیں بخوبی ادراک ہے اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں سندھ پولیس کی نیک نامی میں مزید اضافہ ہوگا۔”

وفد نے سندھ پولیس کو اپنی جانب سے ہر ممکن سپورٹ اور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی، اور کہا کہ کاروباری اور صنعتی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے صوبے میں امن و امان کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کا 14 رکنی وفد آئی جی سندھ سے ملاقات، تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!