پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا بھارت کے ساتھ مقابلے میں برابری پر زور، پی ایس ایل کے نئے شیڈول کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جو بھی مقابلہ ہوگا وہ برابری کی سطح پر ہوگا، اور اگر بھارتی ٹیم ہینڈ شیک نہیں کرنا چاہتی تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا پی ٹی آئی کو انتہا پسندی کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی انڈر 19 ٹیم کے رویے کے حوالے سے آئی سی سی سے بات ہوگی اور اس پر خط لکھ رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے حوالے سے محسن نقوی نے بتایا کہ وسیم اکرم کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے اور لیگ 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ تمام فرنچائز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ پی ایس ایل کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی، اور اس سال پی سی بی خود ٹیم کو آپریٹ کرے گا۔ پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کے لیے 10 پارٹیز نے کوالیفائی کیا ہے جبکہ بڈنگ 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جنوری کے مہینے میں ٹیموں کی فروخت پر توجہ دی جائے گی، نیوز چینلز سے کوریج کے لیے وزیر اطلاعات سے درخواست کی جائے گی۔ کرکٹ اکیڈمی کو ریجن کی بہترین اکیڈمی بنانے اور پاکستان شاہینز کو مضبوط بنانے کا بھی ہدف ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ریڈ بال کے کوچ کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے، اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں اب تک تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا بھارت کے ساتھ مقابلے میں برابری پر زور، پی ایس ایل کے نئے شیڈول کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!