لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دے، اگر اپنے قائد کی گرفتاری اور عدالتی مقدمات کے معاملے پر قومی اداروں پر حملے کیے جائیں گے تو پھر کارروائی پر شکایت نہیں ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا الطاف حسین پر ڈاکٹر عمران فاروق قتل میں ملوث ہونے کا الزام
لاڑکانہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقا کے لیے سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سیاسی کشیدگی کم کرنے اور تمام جماعتوں کو ایک نقطے پر لانے کے لیے صدر آصف علی زرداری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ قومی اداروں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، سیاسی اختلافات کا حل سڑکوں یا اداروں پر حملوں کے بجائے پارلیمان اور مکالمے کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی استحکام ہی ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔
