کراچی پریس کلب انتخابات: دی ڈیموکریٹس پینل کا مسلسل 18 واں کلین سوئپ

کراچی: کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل نے ایک بار پھر تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے مسلسل 18 ویں مرتبہ کلین سوئپ کر لیا۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا بھارت کے ساتھ مقابلے میں برابری پر زور، پی ایس ایل کے نئے شیڈول کا اعلان

گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور شام ساڑھے 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس، ڈیمو کریٹ، گرین پینل اور آزاد امیدواروں نے حصہ لیا، جبکہ پریس کلب کے 1369 رجسٹرڈ ممبران میں سے 1011 نے ووٹ کاسٹ کیے۔

الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کراچی پریس کلب میں نتائج کا اعلان کیا۔ دی ڈیموکریٹس پینل کے فاضل جمیلی 536 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، جبکہ سیکرٹری کے عہدے پر اسلم خان 493 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

نائب صدر کے عہدے پر ارشاد کھوکھر نے 480 ووٹ، خازن کے عہدے پر عمران ایوب نے 622 ووٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر فاروق سمیع نے 556 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ گورننگ باڈی کی 7 نشستوں پر عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صباء، سید فرید عالم اور جاوید مہر کامیاب قرار پائے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پریس کلب انتخابات: دی ڈیموکریٹس پینل کا مسلسل 18 واں کلین سوئپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!