وزیر اعظم شہباز شریف کا معاشی بحران سے نکلنے کا اعلان، اصلاحات کو عوام اور کاروباری طبقے کی دیرینہ خواہش قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو اطمینان ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا ہے اور معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان مخالف مواد کے باعث بھارتی فلم ’دھُرندھر‘ کو خلیجی ممالک میں ریلیز کی اجازت نہ مل سکی

نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی۔ سرمایہ کار، صنعتکار اور تاجر برادری پیچیدہ قوانین، غیر ضروری ضوابط اور طویل طریقہ کار سے شدید پریشان تھے، جنہیں ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت انتہائی نازک صورتحال سے دوچار تھی اور پاکستان عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔ ان کے مطابق مہنگائی بے قابو تھی جبکہ بلند پالیسی ریٹ نے معیشت کو مفلوج کر رکھا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، تاہم حکومت نے مشکل حالات میں بھی اُمید کا دامن نہیں چھوڑا اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے چیلنجز کا سامنا کیا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے، جو ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت انہیں فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر اعظم شہباز شریف کا معاشی بحران سے نکلنے کا اعلان، اصلاحات کو عوام اور کاروباری طبقے کی دیرینہ خواہش قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!