امریکہ 686 ملین ڈالر سے پاکستان کے ایف 16 طیارے جدید بنانے میں مدد کرے گا

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کو جدید بنانے کے لیے 686 ملین ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پاکستان ائر فورس کے پرانے طیاروں کو جدید ایویونکس، لنک 16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، تربیت اور جامع لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

لندن ہائی کورٹ کا یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف فیصلہ، بریگیڈئیر ریٹائرڈ راشد نصیر کے خلاف بدنام کرنے کے الزامات تسلیم

امریکی دفاعی ایجنسی نے کانگریس اور متعلقہ آپریشن ایجنسی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ یہ پیکج پاکستان کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان ائیر فورس بلاک 52 اور مڈ لائف اپ گریڈ ایف 16 طیاروں کو موجودہ دور اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرے گی، جس سے ان کی سروس لائف 2040 تک بڑھ جائے گی۔ تاہم، پاکستان ائیر فورس اب امریکی ساختہ ایف 16 پر کم انحصار کر رہی ہے اور جے ایف 17 تھنڈر جیسے 4.5 جنریشن کے طیارے کامیابی سے استعمال کر رہی ہے۔

پاکستان ائیر فورس نے جے 10 سی اور جے ایف 17 طیاروں کے ذریعے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے ہیں، اور ففتھ جنریشن جے 31 اے طیاروں کے حصول کے بعد امریکی ایف 16 طیارے پاکستان ائر فورس میں سب سے کم صلاحیت والے شمار ہوں گے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “امریکہ 686 ملین ڈالر سے پاکستان کے ایف 16 طیارے جدید بنانے میں مدد کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!