بوٹ بیسن پولیس کا بین الصوبائی ڈکیتی گروپ پر کامیاب وار، ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر): تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے ایک بین الصوبائی گروپ کے کارندے کو گرفتار کر کے اہم اسلحہ اور دیگر شواہد برآمد کر لیے، جو بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے میں ملوث تھا۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دھاریجو کی مغیری ہاؤس آمد، معززین کی جانب سے پرتپاک استقبال

گرفتار ملزم کی شناخت ثابت علی سولنگی ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز، تین موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ موبائل فونز کی ابتدائی تحقیقات میں دو فونز پر سرقہ باالجبر کے مقدمات سے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

تھانہ بوٹ بیسن میں ملزم کے خلاف درج نئے مقدمات میں شامل ہیں:

  • مقدمہ نمبر 408/2025 بجرم دفعات 392/397/34 ت پ

  • مقدمہ نمبر 472/2025 بجرم دفعات 392/397/34

ملزم نے ابتدائی انٹروگیشن میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ سندھ کے مختلف شہروں میں بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے خلاف متعدد پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں، جن میں تھانہ رانیپور، سوبھو ڈیرو، بلال کالونی اور سائٹ حیدرآباد شامل ہیں۔

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران قانون کے مطابق تمام شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور گرفتار ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “بوٹ بیسن پولیس کا بین الصوبائی ڈکیتی گروپ پر کامیاب وار، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!