پاکستان کے نامور ایتھلیٹ عبدالرشید نے 110 میٹر ہرڈلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد بار قومی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ تیز رفتاری، بہترین تکنیک اور مستقل مزاجی کے باعث عبدالرشید نے نہ صرف ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔
میٹا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس ڈی ایکٹیویٹ کردیے
عبدالرشید نے مختلف عالمی ایونٹس میں پاکستان کا پرچم سر بلند کیا، جب کہ سیف گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر وہ ملکی ایتھلیٹکس کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ان کی کارکردگی نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے اور پاکستان میں ایتھلیٹکس کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
