گلستانِ جوہر میں بااثر شخص اور گارڈز کا شہری پر تشدد، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ کا انکشاف

کراچی میں سرکاری ڈالا، نجی سیکیورٹی گارڈز اور طاقت کے استعمال کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ گلستانِ جوہر میں اتوار کی شب منور چورنگی کے قریب مسلح افراد نے معمولی گاڑی کے تصادم پر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔

کراچی میں قواعد کی خلاف ورزی پر تمام انٹر سٹی بسوں کو ای ٹکٹ جاری

پولیس کے مطابق ویڈیو کی مدد سے تشدد کرنے والے شخص اور متاثرہ شہری کو تھانے طلب کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ حملہ آور بااثر شخص تھا جس کے ساتھ موجود نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے بھی سرعام تشدد میں حصہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑا معمولی تکرار اور گاڑی ٹکرانے کے بعد شروع ہوا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح صفائی کرا دی گئی ہے، تاہم واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی پر لگی جعلی سرکاری نمبر پلیٹ مزید سوالات کھڑے کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کے پاس جعلی نمبر پلیٹ برآمد نہ ہو سکی، جس کے باعث عدم شواہد کے بنا پر قانونی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکی۔

پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے شہری پر تشدد کرنے کی شکایت درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “گلستانِ جوہر میں بااثر شخص اور گارڈز کا شہری پر تشدد، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!