کراچی میں قواعد کی خلاف ورزی پر تمام انٹر سٹی بسوں کو ای ٹکٹ جاری

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی تمام انٹر سٹی بسوں کے خلاف الیکٹرانک ٹکٹ (ای ٹکٹ) جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام بسیں جو مقررہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سہراب گوٹھ بس ٹرمینل یا کراچی بس ٹرمینل کے بجائے براہِ راست شہر کے اندر داخل ہوتی ہیں، ان کے خلاف فوری کارروائی جاری ہے۔

قدرتی آفات کی اصل وجہ دریاؤں پر بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں، سعدیہ جاوید

ترجمان کے مطابق خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں مزید کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی بسوں کا شہر کے اندر داخلہ ٹریفک جام، حادثات کے خطرات اور شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

تمام ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف مقررہ ٹرمینلز کا استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں قواعد کی خلاف ورزی پر تمام انٹر سٹی بسوں کو ای ٹکٹ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!