اداکارہ نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا لیکن لوگ انہیں ان کی پہلی فلم کی وجہ سے یاد کرتے ہیں جو کہ ایک شاہکار ہے۔ حالانکہ اداکارہ اپنی اداکاری سے زیادہ فلمی ستاروں کے ساتھ افیئرز کی وجہ سے زیادہ خبروں میں رہیں۔ شاہد کپور جیسے ٹاپ اسٹارز کے ساتھ افیئرز کے قصے سرخیوں میں رہے ۔ اداکارہ کا نام ایک بڑے اسٹار کے ساتھ کافی جوڑا گیا، جو آج ایک بیٹی کے باپ ہیں۔ اداکارہ نے برسوں بعد بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑی ہے۔