پشاور خودکش حملہ: شہید 3 ایف سی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا، گورنر و اعلیٰ حکام کی شرکت

پشاور (اسٹاف رپورٹر) پشاور خودکش حملے میں شہید ہونے والے فرنٹیئر کور کے تین اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔

پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس جلسے میں اقلیتی برادری کی بھرپور شرکت کا اعلان

اس موقع پر شہداء کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے گئے جبکہ عسکری و سیکیورٹی حکام نے شہداء کو سلامی پیش کی اور ان کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

افسران نے دہشت گردی کے خلاف ایف سی اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ملک میں امن کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!