


ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں میں گزشتہ روز مختلف علاقوں سے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 3 اسٹریٹ کرمنلز، 1 گٹکا ماوا فروش اور 2 مفرور بھی شامل ہیں۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کر دی، کرپشن و گورننس پر تشویشناک رپورٹ جاری
کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے
3 پستول بمعہ ایمونیشن، 20 پڑیاں/پیکٹ گٹکا ماوا اور 2,810 روپے نقدی برآمد کی گئی۔
گرفتاریاں جن علاقوں میں عمل میں لائی گئیں، ان میں شامل ہیں:
گلشنِ اقبال، عزیز بھٹی، شارعِ فیصل، بہادر آباد، فیروز آباد، جمشید کوارٹرز، سچل اور سائٹ سپر ہائی وے۔
پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔