پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات کے تحت اِکّتیسویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 22 سے 24 نومبر 2025 تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوں گی۔ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور گارمنٹ مشینری کی یہ نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ انتظام ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات؛ دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
نمائش کا مرکزی موضوع "ٹیکنالوجی — قدر میں اضافے کا محرک” مقرر کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں دو ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی برانڈز کی شرکت اور ہزاروں تجارتی زائرین کی آمد متوقع ہے۔ ٹیکسٹائل ایشیا 2025 میں چین، ترکی، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، امریکہ اور فرانس سمیت پندرہ سے زائد ممالک کی شرکت یقینی بنالی گئی ہے۔
ایونٹ کا مقصد پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کو فروغ دینا اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو جدید، مسابقتی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہب کے طور پر تبدیل کرنا ہے۔ اس موقع پر 22 نومبر کو ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 بھی منعقد ہوگی جس کا موضوع "ذمہ دار ٹیکسٹائل شفٹ” رکھا گیا ہے۔
کانفرنس میں عالمی ماہرین اور پالیسی ساز تجدید پذیر توانائی، سرکلر اکانومی اور ڈیجیٹل اصلاحات سمیت جدید صنعتی رجحانات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ پاکستان میں صنعتی جدت اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مختلف صنعتوں میں ڈیجیٹل تبدیلی تیزی سے فروغ پا رہی ہے، جس سے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
