منگھوپیر پولیس کی کارروائی، شادی والے گھروں میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

کراچی ویسٹ میں تھانہ منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث خطرناک چور گینگ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں شادی والے گھروں کو نشانہ بناتے اور رقم و قیمتی سامان لے کر فرار ہو جاتے تھے۔

ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025—پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کا نیا دور

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ پرس اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ تفتیش کے دوران گرفتار افراد نے کراچی کے متعدد علاقوں میں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت قیص خان ولد گل محمد اور فہد ولد محمد اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق ملزمان کے دیگر ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “منگھوپیر پولیس کی کارروائی، شادی والے گھروں میں چوری کرنے والا گینگ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!