وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات؛ دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک–چین دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کورنگی میں پولیس مقابلہ؛ اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ و موبائل فون برآمد

چینی سفیر نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس افسوسناک واقعے پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک–چین تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور دیرینہ دوستی پر قائم ہیں۔ چین وہ قابلِ اعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

چینی سفیر جیان زیڈونگ نے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

67 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات؛ دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!