اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت بلوچستان میں معدنیات کی جدید بنیادوں پر پراسیسنگ کے لیے پاک–چین مشترکہ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں امن و سیکیورٹی سے متعلق ملک و مشران کا اہم جرگہ، جی او سی میرانشاہ کا خطاب
سی پیک فریم ورک کے تحت چینی کمپنی گوانگ ڈونگ ہنڈر اور سانجرانی مائننگ کمپنی کے درمیان معدنی ترقیاتی منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے معدنیات کی بہتر، مؤثر اور جدید پروسیسنگ ممکن ہوگی، جس سے نہ صرف پیداوار کے معیار میں بہتری آئے گی بلکہ مقدار میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق سی پیک کے ترقیاتی اہداف کے تناظر میں یہ منصوبہ ملکی معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور بلوچستان کی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی کامیابی دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کے معدنی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرے گی۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ بلوچستان سمیت ملکی معیشت کے لیے ایک اہم گیم چینجر قرار دیا جارہا ہے۔
