شمالی وزیرستان میں امن و سیکیورٹی سے متعلق ملک و مشران کا اہم جرگہ، جی او سی میرانشاہ کا خطاب

میرانشاہ: سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کی زیرِ نگرانی میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں خطے میں امن و استحکام سے متعلق جامع مشاورت کی گئی۔

کراچی میں ٹی20 ورلڈ کپ 2025 کی سیکیورٹی پلاننگ، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اہم اجلاس

اجلاس کے آغاز میں جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور شمالی وزیرستان میں امن کے قیام کے لیے قبائلی عمائدین کے تاریخی اور مثبت کردار کو سراہا۔

جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں کے مجموعی سیکیورٹی ماحول، انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات اور فوج کی جانب سے جاری فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جی او سی نے مختلف دہشتگردی واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فوج، سول انتظامیہ اور عوام کا مشترکہ ردعمل مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جرگہ قومی یکجہتی، وطن کی سلامتی اور دیرپا امن کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “شمالی وزیرستان میں امن و سیکیورٹی سے متعلق ملک و مشران کا اہم جرگہ، جی او سی میرانشاہ کا خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!