صدر ٹرمپ کا انکشاف ایران نے امریکی پابندیاں ہٹانے کی درخواست کی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران نے واشنگٹن سے پوچھا ہے کہ کیا اس پر عائد امریکی پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔
سلامتی کونسل میں امریکا کی قرارداد منظور شام پر عائد پابندیاں ختم چین نے ووٹنگ سے گریز کیا

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،

"ایران پوچھ رہا ہے کہ کیا پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔ ایران پر بہت زیادہ امریکی پابندیاں لگ چکی ہیں، جو ان کے لیے وہ کرنا مشکل بناتی ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔”

ابھی تک نیویارک میں اقوامِ متحدہ میں ایران کے مشن نے اس بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کو کہا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعاون اس وقت ممکن نہیں جب تک واشنگٹن اسرائیل کی حمایت جاری رکھے گا، فوجی اڈے برقرار رکھے گا اور مشرقِ وسطیٰ میں مداخلت کرتا رہے گا۔

جنوری میں اپنی دوسری مدتِ صدارت سنبھالنے کے بعد، ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی "زیادہ سے زیادہ دباؤ” (Maximum Pressure) مہم کو دوبارہ فعال کیا، جس کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا ہے۔

جون میں امریکا نے ایران کے جوہری مراکز پر بمباری کی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں 12 روزہ جنگ سے قبل، دونوں ملکوں کے نمائندوں کے درمیان جوہری مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے تھے، تاہم بات چیت یورینیم افزودگی کے مسئلے پر تعطل کا شکار ہے۔ مغربی طاقتیں ایران پر دباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ افزودگی کی سطح کو صفر تک لائے تاکہ ہتھیار بنانے کے امکانات ختم کیے جا سکیں، مگر تہران نے اس مطالبے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “صدر ٹرمپ کا انکشاف ایران نے امریکی پابندیاں ہٹانے کی درخواست کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!