صدر آصف علی زرداری سے قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

دوحہ (اسٹاف رپورٹر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے قطر کے وزیراعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے ملاقات کی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت: قتل، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی ڈیجیٹل و مقامی انٹیلیجنس فراہم کرے
قطری وزیراعظم خصوصی طور پر صدرِ پاکستان سے ملاقات کے لیے ہوٹل پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کی قیادت کے مؤثر اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔

قطری وزیراعظم نے پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے افغانستان میں قیامِ امن کے لیے جاری کوششوں میں بہتری کی اُمید کا اظہار بھی کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے قطر کو پاکستان میں سرمایہ کاری، بالخصوص پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شمولیت بڑھانے کی دعوت دی، جس پر قطری وزیراعظم نے کہا کہ قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا۔

ملاقات میں خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔

WhatsApp Image 2025 11 04 at 10.23.07 PM WhatsApp Image 2025 11 04 at 10.23.09 PM

61 / 100 SEO Score

One thought on “صدر آصف علی زرداری سے قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!