افواجِ پاکستان کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراجِ عقیدت 1948 کی جنگ کے ہیرو کی جرات و قربانی آج بھی مشعلِ راہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور افواجِ پاکستان نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کو ان کی بے مثال جرات اور عظیم قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اتحاد ٹاؤن بلدیہ میں لنڈے کے کپڑوں کے گودام میں خوفناک آگ فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کا مشترکہ آپریشن جاری

بیان کے مطابق، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 کی جنگ کے دوران دشمن کی مسلسل پیش قدمی کے مقابل پیر کلیوا پوسٹ کے دفاع میں غیر معمولی بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی لازوال قربانی آج بھی وطن کے محافظوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا کہ یہ دن نائیک سیف علی جنجوعہ شہید سمیت اُن تمام جری سپاہیوں کی یاد تازہ کرتا ہے جنہوں نے قوم اور وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نثار کیں۔ ان کی جرات، حوصلہ اور ایثار ہمارے لیے رہنمائی کا چراغ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی احسان مند ہے جن کی قربانیاں ہر پاکستانی کے دل میں فخر اور احترام کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہیں گی۔t

64 / 100 SEO Score

One thought on “افواجِ پاکستان کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراجِ عقیدت 1948 کی جنگ کے ہیرو کی جرات و قربانی آج بھی مشعلِ راہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!