بالی وُڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے اپنی نئی فلم ’کس کس کو پیار کروں 2‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق فلم 12 دسمبر 2025 کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
رونالڈ ریگن کا 1987 کا خطاب غلط انداز میں پیش ٹرمپ نے کینیڈا سے تجارتی مذاکرات ختم کر دیے
کپل شرما نے انسٹاگرام پر فلم کا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
“دوگنا کنفیوژن، اور چار گنا زیادہ مزے کے لیے تیار ہو جائیں!
#KisKiskoPyaarKaroon2 — 12 دسمبر 2025 کو سنیما گھروں میں ہنسی کا ہنگامہ شروع ہوگا!”
فلم میں منجوت سنگھ، پارول گلاٹی اور عائشہ خان کپل شرما کے ساتھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کو ہدایتکار عباس–مستان نے ڈائریکٹ کیا ہے، جبکہ اسے ایک فیملی انٹرٹینمنٹ کامیڈی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کپل شرما کی ایک اور فلم بھی پائپ لائن میں ہے، جس میں وہ ردھیما کپور ساہنی کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں نیتو کپور بھی ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
ردھیما کپور نے شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی پہلی فلم کے تجربے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:
“پہلی چیزیں ہمیشہ خاص ہوتی ہیں، کیونکہ یہ زندگی بھر کے لیے سیکھنے کا خاکہ تیار کرتی ہیں۔ 52 دنوں تک، 200 سے زائد لوگوں نے اس دل کو چھو لینے والی، مزاحیہ اور خوبصورت فلم کو حقیقت بنایا۔ میں بے چینی سے انتظار کر رہی ہوں کہ جب یہ فلم آپ کی اسکرینوں پر آئے گی تو ہم سب ساتھ مل کر جشن منائیں۔”
فلم کا نام “دادی کی شادی” ہے، جس میں سعدیہ خطیب، سرتھ کمار اور ادیتی متل بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
