میمن گوٹھ میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ، ایک ہلاک، ایک زخمی — لوٹا گیا سونا، نقدی اور موبائل فونز برآمد

کراچی — میمن گوٹھ پولیس اور ڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا، جب کہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کپل شرما کی نئی فلم کس کس کو پیار کروں 2 کی ریلیز ڈیٹ کا اعلان 12 دسمبر 2025 کو سنیما گھروں میں ہنسی کا طوفان

پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ 5 سے 6 مسلح ملزمان مصطفیٰ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک گھر کے اندر لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے ہیں۔ پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزمان کا تعاقب کیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت عامر جبکہ زخمی ملزم کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے پسٹل بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، سونا زیورات اور کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ برآمد شدہ اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے ماضی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 24 at 4.01.18 PM WhatsApp Image 2025 10 24 at 4.01.18 PM 1

64 / 100 SEO Score

One thought on “میمن گوٹھ میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ، ایک ہلاک، ایک زخمی — لوٹا گیا سونا، نقدی اور موبائل فونز برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!