فرانس کے مایہ ناز فٹبالر کائلان ایمباپے نے ایک مرتبہ پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل گیارہویں میچ میں گول داغا، جس کی بدولت ریال میڈرڈ نے گیٹافے کو 0-1 سے شکست دے کر لا لیگا میں دوبارہ
سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی۔
گرین لائن منصوبہ ستمبر 2026 تک مکمل ہوگا وفاقی ترجمان راجہ خلیق انصاری
ہفتے کے روز بارسلونا کی فتح کے باعث میڈرڈ عارضی طور پر دوسرے نمبر پر چلا گیا تھا، تاہم ہیڈ کوچ ژابی الونسو کی زیرِ قیادت ٹیم نے اتوار کے روز ایک اہم کامیابی حاصل کر کے دو پوائنٹس کی برتری بحال کرلی۔
میچ کے دوران گیٹافے نے دفاعی انداز اپنائے رکھا، مگر 80 ویں منٹ میں ایلن نیوم کے ریڈ کارڈ کے بعد کھیل کا توازن بگڑ گیا۔ موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اردا گلر کے پاس پر ایمباپے نے گیند جال میں پہنچا کر فیصلہ کن برتری دلادی۔
اختتامی لمحات میں الیکس سانکریس کو بھی دوسرا پیلا کارڈ ملنے پر باہر بھیج دیا گیا، یوں میزبان ٹیم نو کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔
میچ کے بعد ژابی الونسو نے کہا کہ:
“یہ جیت آسان نہیں تھی، مگر ٹیم نے بہترین نظم و ضبط کے ساتھ کھیل پیش کیا۔ وینیسیئس جونیئر نے دوسرے ہاف میں میچ کا رخ موڑ دیا۔”
واضح رہے کہ ایمباپے اس وقت لا لیگا اور چیمپئنز لیگ دونوں میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے سیزن کے دوران اب تک 10 گول داغے ہیں۔
ریال میڈرڈ اب اگلے ہفتے ہونے والے ایل کلاسیکو میں بارسلونا کے خلاف میدان میں اترے گا۔
