گرین لائن منصوبہ ستمبر 2026 تک مکمل ہوگا وفاقی ترجمان راجہ خلیق انصاری

وفاقی حکومت کے ترجمان راجہ خلیق انصاری نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں گرین لائن منصوبے سے متعلق اہم میٹنگ ہوئی، جس میں بلدیاتی حکومت کی نشاندہی کردہ ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عزیر بلوچ کے ساتھی عبدالعزیز کی 6 مقدمات میں ضمانت مسترد

راجہ خلیق انصاری نے کہا کہ عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ گرین لائن منصوبے کا کام جلد دوبارہ شروع ہونے والا ہے، تاہم ایک ماہ کی تاخیر کے باعث منصوبہ اب ستمبر 2026 تک مکمل ہوگا۔ ان کے مطابق منصوبے میں کیپری سنیما، پلازہ اور جامع کلاتھ کے قریب نئے اسٹیشن بنائے جائیں گے، جب کہ گرین لائن کا اختتام جامع کلاتھ کے نزدیک ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ میئر کراچی کا خیال تھا کہ منصوبے کے لیے نیا این او سی درکار ہے، تاہم پرانا این او سی 2017 میں جاری ہوا تھا اور اس پر کوئی مدت مقرر نہیں تھی، اسی لیے اسے ہی مؤثر سمجھا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کو کراچی کینٹ میں جدید ترین “اسٹیٹ آف دی آرٹ” اسٹیشن کا افتتاح کیا جا رہا ہے، جہاں کا انفراسٹرکچر ائیرپورٹ جیسا محسوس ہوگا۔

راجہ خلیق انصاری نے کہا کہ کراچی کے زیرتعمیر منصوبوں میں وفاقی حکومت مدد کے لیے تیار ہے، جب کہ لیاری ایکسپریس وے پر صرف مینٹی نننس کا کام جاری ہے اور وہ معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “گرین لائن منصوبہ ستمبر 2026 تک مکمل ہوگا وفاقی ترجمان راجہ خلیق انصاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!