ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمان میں تعریفی اسناد اور انعامات کی تقسیم

(تشکر نیوز) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کی جانب سے افسران و ملازمان کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور کیش انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

کے الیکٹرک کی ملکیت پر نیا انکشاف — شہریار چشتی کے پاس براہِ راست سرمایہ کاری نہیں، مقدمہ کیمن آئی لینڈ کی عدالت میں زیرِ سماعت

اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل نے بہترین انٹروگیشن اور اس کے نتیجے میں ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او عزیز آباد پولیس اسٹیشن انسپیکٹر وقار قیصر اور ہیڈ محرر جوہر آباد عدنان مجید کو تعریفی سند CC-III اور کیش انعام دیا۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت پولیس کا بنیادی فریضہ ہے، ایسے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ایس ایچ او عزیز آباد اور ہیڈ محرر جوہر آباد کو ان کی بہترین کارکردگی اور جرائم کے انسداد میں نمایاں کردار پر خصوصی طور پر سراہا گیا۔

ٹیگز:

52 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمان میں تعریفی اسناد اور انعامات کی تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!