کراچی ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

(تشکر نیوز) کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ اسلم پلازہ کے قریب ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمان میں تعریفی اسناد اور انعامات کی تقسیم

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی دکانوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سہراب گوٹھ پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، بظاہر یہ گیس لیکیج کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔

علاقے کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!