چیئرمین آفاق احمد کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سی آئی سی ملیر پولیس کی کارروائی: بدنامِ زمانہ جواری و منشیات فروش انور عرف کپڑے والا گرفتار

اپنے تعزیتی پیغام میں آفاق احمد نے کہا کہ آغا سراج درانی منجھے ہوئے اور باصلاحیت سیاستدان تھے، جن کی سیاسی بصیرت سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے سندھ کی سیاست میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔

چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ انہیں آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور تمام سوگواران سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “چیئرمین آفاق احمد کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!