ایس بی سی اے کی خطرناک عمارتوں کے خلاف انہدامی مہم کا آغاز، لیاری میں دو عمارتیں مسمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں خطرناک عمارتوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو کی قیادت میں شروع کی گئی اس مہم کا مقصد شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ اور شہر کو محفوظ و پائیدار تعمیرات کی جانب لے جانا ہے۔

چیئرمین آفاق احمد کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ترجمان ایس بی سی اے کے مطابق ڈیمولیشن ٹیموں نے لیاری کے علاقوں نوآباد اور آگرہ تاج میں موجود دو انتہائی خطرناک عمارتوں کو منہدم کر دیا۔ یہ اقدام عوامی سلامتی کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ممکنہ حادثات کے خدشات کم ہوں گے۔

ایس بی سی اے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کراچی بھر میں 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، جن میں سے 59 عمارتیں انتہائی خطرناک ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو مکینوں سے خالی کرا لیا گیا ہے اور انہدام کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ عمارتیں ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کی سفارشات کی بنیاد پر خطرناک قرار دی گئیں، جو ماہر انجینئرز پر مشتمل ہے اور عمارتوں کی ساختی حالت و خطرات کا تفصیلی جائزہ لیتی ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا کہ حکومتِ سندھ کے وژن کے تحت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہماری ترجیح ہے کہ کوئی بھی شہری خطرناک عمارت کے بوجھ تلے اپنی جان نہ گنوائے، یہی اس مہم کا بنیادی مقصد ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ خطرناک عمارتوں کے انہدام کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو رہا ہے تاکہ کراچی کی شہری ترقی محفوظ بنیادوں پر استوار ہو۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مخدوش یا بوسیدہ عمارت کی اطلاع ایس بی سی اے ہیلپ لائن یا ویب سائٹ کے ذریعے دیں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے اس قومی فریضے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

WhatsApp Image 2025 10 16 at 10.36.46 PM 1 WhatsApp Image 2025 10 16 at 10.36.46 PM 2 WhatsApp Image 2025 10 16 at 10.36.47 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “ایس بی سی اے کی خطرناک عمارتوں کے خلاف انہدامی مہم کا آغاز، لیاری میں دو عمارتیں مسمار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!