امریکا کا قطر کے ساتھ دفاعی تعاون میں نیا معاہدہ، ماؤنٹین ہوم ایئر بیس پر قطری فضائیہ کی تنصیب قائم ہوگی

امریکا نے قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت امریکی ریاست آئیڈاہو کے ماؤنٹین ہوم ایئر بیس پر قطری امیری فضائیہ کی ایک تنصیب قائم کی جائے گی۔

پشاور حسن خیل میں پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تین دہشت گرد گھیرے میں
امریکی وزیر دفاع ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں قطر کے وزیر دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمٰن آل ثانی کے ہمراہ اعلان کیا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات اور مشترکہ تربیت کو مزید بہتر بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ "یہ جگہ قطری ایف-15 طیاروں اور پائلٹوں کے ایک دستے کی میزبانی کرے گی، جس سے ہماری مشترکہ مہارت، تربیت اور باہمی عملیت میں اضافہ ہوگا۔”

ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ "یہ معاہدہ ہماری دیرپا شراکت داری کی ایک اور مثال ہے، اور میں امید کرتا ہوں کہ قطر ہم پر اپنے اعتماد کو برقرار رکھے گا۔”

آئیڈاہو کا یہ ایئر بیس اس وقت بھی سنگاپور کے لڑاکا طیاروں کے ایک اسکواڈرن کی میزبانی کر رہا ہے۔

ہیگسیتھ نے قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ افغانستان سے ایک امریکی شہری کی رہائی میں بھی مدد فراہم کی۔

قطری وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرپا شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قطر امریکا کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ قطر میں واقع العديد ایئر بیس مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کی سب سے بڑی فوجی تنصیب ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں قطر کے دفاع کا وعدہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا، جن میں دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس معاہدے پر امریکا کے اندر بعض حلقوں نے تنقید بھی کی ہے۔ ٹرمپ کی حامی انتہا پسند کارکن لورا لُومر نے “ایکس” پر لکھا کہ “میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ریپبلکنز دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے قطر کو امریکی سرزمین پر فوجی اڈہ دیں گے۔”

تاہم وزیر دفاع ہیگسیتھ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “قطر کو امریکا میں کوئی نیا فوجی اڈہ نہیں دیا جا رہا، ماؤنٹین ہوم بیس مکمل طور پر امریکی کنٹرول میں ہے اور ہمارے شراکت دار بھی اسی فریم ورک کے تحت تربیت حاصل کریں گے۔”

66 / 100 SEO Score

One thought on “امریکا کا قطر کے ساتھ دفاعی تعاون میں نیا معاہدہ، ماؤنٹین ہوم ایئر بیس پر قطری فضائیہ کی تنصیب قائم ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!