پشاور حسن خیل میں پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تین دہشت گرد گھیرے میں

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید نے کہا ہے کہ حسن خیل میں جاری آپریشن کے دوران مزید تین دہشت گردوں کو گھیر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی اضافی نفری کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جاری رکھی جائے گی پی ٹی آئی کی حکومت پر سخت تنقید عطا تارڑ
سی سی پی او کے مطابق حسن خیل پولیس نے غیر معمولی جرأت، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا قوی امکان ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

علاقے میں بھاری پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جب سے نومبر 2022 میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کی تھی۔

گزشتہ روز محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع بنوں میں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، جن میں ایک دہشت گرد اپریل میں چار اہلکاروں کے قتل کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا جا چکا تھا۔

اسی ہفتے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 11 سیکیورٹی اہلکار، جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک میجر شامل تھے، شہید ہوئے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پشاور حسن خیل میں پولیس کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تین دہشت گرد گھیرے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!