سندھ حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے این ڈی سی 3 پالیسی کی منظوری دے دی

کراچی (08 اکتوبر) — سندھ حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور ماحول کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر طے شدہ این ڈی سی 3 پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جسے صوبے کی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ایم پی اے روما مشتاق مٹو کا طفیل رند کے قتل پر اظہارِ افسوس، آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات دوست محمد راہموں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی معاہدے پیرس ایگریمنٹ کے تحت اہداف طے کر لیے ہیں۔ ان کے مطابق سندھ سال 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 50 فیصد کمی کرے گا، جس میں 15 فیصد وسائل صوبائی حکومت اپنے فنڈز سے اور 35 فیصد عالمی تعاون کے ذریعے پورے کرے گی۔

اس موقع پر سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت، جنگلات، پانی، ویسٹ مینجمنٹ اور شہری انفراسٹرکچر کے شعبوں میں جامع منصوبے تیار کیے ہیں تاکہ ماحولیاتی خطرات کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

ان اقدامات میں بی آر ٹی نظام کی توسیع، ڈیزل بسوں کا خاتمہ، الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ، شجرکاری، مینگرووز کی بحالی، اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے والے منصوبے شامل ہیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں کچرے کی ری سائیکلنگ، کمپوسٹنگ، پلاسٹک کے دوبارہ استعمال اور ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹس متعارف کرائے جائیں گے۔

پانی کے تحفظ کے لیے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، گراؤنڈ واٹر ری چارج اور جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے 100,000 ہیکٹر زمین کو محفوظ جنگلات قرار دینے اور صوبے میں 150 فیصد جنگلاتی رقبے کے اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

سیکریٹری ماحولیات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کو صوبائی خدشات اور تجاویز بھی ارسال کر دی ہیں تاکہ صوبے کے مفادات قومی پالیسی کا حصہ بن سکیں۔

ماہرین کے مطابق یہ پالیسی مستقبل کی نسلوں کے لیے صاف، سرسبز اور محفوظ سندھ کی ضمانت قرار دی جا رہی ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے این ڈی سی 3 پالیسی کی منظوری دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!