کراچی — قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سندھ حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے این ڈی سی 3 پالیسی کی منظوری دے دی
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ریاض علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے مضر صحت گٹکا ماوا اور فروخت کی رقم برآمد کر لی گئی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خفیہ مقامات پر گٹکا ماوا فروخت کرتا تھا، جس کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
