ایم پی اے روما مشتاق مٹو کا طفیل رند کے قتل پر اظہارِ افسوس، آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور اور ایم پی اے روما مشتاق مٹو نے سینئر صحافی طفیل رند کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیا ہے۔

کورنگی رینجرز کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن 2 ڈاکو گرفتار

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طفیل رند جیسے نڈر اور بااصول صحافی معاشرے کی آنکھ اور ضمیر کی آواز ہوتے ہیں۔ ان پر حملہ دراصل سچائی کو دبانے کی کوشش ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

روما مشتاق مٹو نے کہا کہ صحافت معاشرے کی اصلاح اور انصاف کی راہ میں روشنی کا کام کرتی ہے اور سچ کی آواز کو دبانے والے عناصر اپنے انجام کو خود دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے مقتول صحافی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔

ایم پی اے نے کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی آزادیٔ اظہار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس بزدلانہ حرکت کے ذمہ دار عناصر کو سخت ترین سزا دلائی جائے گی تاکہ مستقبل میں کوئی اس طرح کی جرات نہ کرے۔

آخر میں روما مشتاق مٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے آزادیٔ صحافت اور سچ کی قوت کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ایم پی اے روما مشتاق مٹو کا طفیل رند کے قتل پر اظہارِ افسوس، آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!