وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

نیویارک (اسٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات ہوئی۔

پیپلز پارٹی سیدھے طریقے سے کوئی کام کرے تو انعام ملنا چاہیے، فاروق ستار

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہا جو کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے مختلف اقدامات کے ذریعے پاکستان کی بروقت معاونت پر ادارے کا شکریہ ادا کیا، جن میں مالی سال 2024 کے دوران 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور 1.4 ارب ڈالر کی RSF شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت میں استحکام کے مثبت آثار نمایاں ہو رہے ہیں اور معیشت تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی اصلاحاتی کوششوں میں رہنمائی اور تعاون پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!