ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کا بلدیہ ٹاؤن یوسی 8 کا ہنگامی دورہ، سخت سیکورٹی ہدایات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بلدیہ ٹاؤن یوسی 8 میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی نے اچانک ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس و رینجرز اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

کیپٹن فیضان علی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی شرپسند کو انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے موبائل اور موٹر سائیکل گشت مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ تعیناتی کے باعث عوام بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

یوسی 8 کے عوامی حلقوں نے ایس ایس پی کیماڑی کے دورے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کی براہِ راست نگرانی سے شہریوں کا اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کے مطابق پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے میں مدد دے رہی ہے۔

انتخابی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے، خفیہ مانیٹرنگ اور ریزرو فورس کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے، جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر اہلکار پوری مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.15.01 PM WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.15.02 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.15.02 PM 2 WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.15.03 PM WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.15.03 PM 1

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!