کینیڈا میں تحقیقاتی رپورٹ: ٹک ٹاک نے بچوں کا حساس ڈیٹا اکٹھا کیا، کمپنی نے پرائیویسی اقدامات سخت کرنے پر اتفاق کرلیا

اوٹاوا: کینیڈا میں جاری ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے بڑی تعداد میں کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے آن لائن مارکیٹنگ اور کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کیا۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو بھارتی حکومت کی جانب سے ان کے شاندار فلمی سفر کے 33 سال بعد پہلا نیشنل فلم ایوارڈ دے دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ تحقیقات کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر فلیپ ڈوفرین اور صوبوں کیوبیک، برٹش کولمبیا اور البرٹا کے پرائیویسی حکام نے مشترکہ طور پر کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ لاکھوں بچے ہر سال ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں حالانکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پلیٹ فارم 13 سال سے کم عمر افراد کے لیے نہیں ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی نے بچوں کو پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکنے اور ان کے ڈیٹا کے تحفظ کے اقدامات ناکافی رکھے۔ ڈوفرین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹک ٹاک اپنے یوزرز، خاص طور پر بچوں، کے بارے میں وسیع معلومات اکٹھی کرتا ہے جو اشتہارات اور مواد کی ہدف بندی میں استعمال ہوتے ہیں اور یہ نوجوانوں پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

تحقیقات کے ردعمل میں ٹک ٹاک نے عمر کی تصدیق کے سخت طریقے متعارف کرانے اور بچوں کو پلیٹ فارم استعمال نہ کرنے دینے پر اتفاق کیا ہے۔ کمپنی مزید اس بات پر بھی راضی ہوئی ہے کہ صارفین، خاص طور پر کم عمر یوزرز، کو یہ بہتر طور پر آگاہ کرے کہ ان کا ڈیٹا کس طرح استعمال ہوتا ہے۔

پرائیویسی کمشنرز کے مطابق کمپنی نے تحقیقات کے دوران پہلے ہی کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹک ٹاک کے ترجمان نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ کمشنرز نے پلیٹ فارم کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو تسلیم کیا ہے، اگرچہ کمپنی کچھ نتائج سے متفق نہیں مگر شفافیت اور پرائیویسی کے مضبوط طریقوں پر قائم ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کینیڈا میں تحقیقاتی رپورٹ: ٹک ٹاک نے بچوں کا حساس ڈیٹا اکٹھا کیا، کمپنی نے پرائیویسی اقدامات سخت کرنے پر اتفاق کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!