پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی، انڈیکس 491 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر 491 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 528 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

حارث رؤف کا بھارتی مداحوں کو ’0-6‘ کا اشارہ، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

تجزیہ کاروں کے مطابق آج مارکیٹ میں رول اوور ویک کا آغاز ہے، جس کے باعث دن بھر اتار چڑھاؤ رہنے کا امکان ہے۔ تاہم آئل اینڈ گیس، سیمنٹ اور انرجی کمپنیز کے شیئرز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے او جی ڈی سی ایل سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے مالی نتائج کا اعلان متوقع ہے، جس پر سرمایہ کاروں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی، انڈیکس 491 پوائنٹس بڑھ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!