کراچی: سائٹ انڈسٹریل ایریا کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سائٹ ایریا کی 49 سڑکوں کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے فنڈز سے منصوبے پر مجموعی طور پر 5 ارب ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے کے تحت سائٹ ایریا کی سڑکوں کی مکمل مرمت اور دوبارہ تعمیر کی جائے گی۔
چیئرمین منصوبہ بندی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ محکمہ صنعت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹینڈرز میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور سیپرا قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔